ویب ڈیسک: چوہنگ کے علاقے میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا, فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی۔
واقعے کے وقت رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کے بیرونی گیٹ اور دیوار کو گولیاں لگیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔