وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی پروگرام پنجاب زون کے میچ شروع ہوگئے

Prime Minister Talent Hunt Hockey Program, Lahore, Punjab Zone,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس علی: وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی پروگرام پنجاب زون کے میچز شروع ہوگئے۔
وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی پروگرام پنجاب زون کے میچز شروع ہوگئے۔ٹورنامنٹ کے میچ 22 جولائی تک جاری رہیں گے۔
 
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ نمبر دو پر شروع ہونے والے ایونٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پانچ پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

  ٹیموں میں لاہور ،فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

خواتین کے پہلے میچ میں لاہور نے سیالکوٹ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔  دوسرے میچ میں فیصل آباد نے بہاولپور کو زیر کیا۔

لڑکوں کےمقابلوں میں فیصل آباد اور بہاولپور کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز 22 جولائی تک جاری رہیں گے۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف مد مقابل آئے گی ۔