آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل کی بیٹی کی آنکھ کی سرجری کروا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی کی بیٹی کی بینائی بحال کرنے کے لئے سرجری کروا دی۔  فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رمشا محبوب نظر کے عارضہ میں مبتلا تھی.

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی محبوب عالم کی بیٹی کی آنکھ کی سرجری کروائی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رمشا کی بائیں آنکھ کا کورنیا آپریشن کروایا گیا۔آپریشن کے بعد طالبہ رمشا کی بینائی مکمل ٹھیک ، تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔

رمشا کے والد اے ایس آئی محبوب عالم سپیشل برانچ وہاڑی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔رمشا محبوب  والد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرنے ان کے دفتر گئیں۔

اے ایس آئی محبوب عالم نے بیٹی کا آپریشن کروانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔آئی جی پنجاب نے طالبہ رمشا محبوب سے اسکی تعلیم اور مستقبل پلان بارے دریافت کیا اورمستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کے ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔