پی ٹی آئی کی جیت پر ریحام خان کا دلچسپ ردعمل

Reham khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔

ریحام خان نے ٹوئٹ کی کہ ’سنا ہے مسلم لیگ (ن) کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی ہے ‘۔

ریحام خان نے کہا کہ ’ کیا مسلم لیگ (ن) میڈیا میں اپنے سیاسی گرو کی پیروی جاری رکھے گی؟ کیا اب وہ شعور پائیں گے؟انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) میں رینک اور فائل کو یہ معلوم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے کہ گڑبڑ کس نے کی ہے؟ میرے خیال میں یہ لیڈر شپ کی غلطی ہے ‘۔

یاد رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر  ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اوپر ہے۔