ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نے آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

آئی جی پنجاب انعام غنی
کیپشن: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور پولیس کے افسران نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، لاہور پولیس نے انٹرنل اکاونٹبیلٹی برانچ کو پولیس ملازمین کو دی جانے والی سزاوں کی تفصیلات نہ بھجوائیں، آئی جی کے حکم پر سی سی پی او نے مراسلہ لکھ دیا۔

انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ کی جانب سے پولیس ملازمین کو تجویز کی جانیوالی سزاو ں کے حوالے سے تفصیلات نہ بھجوائی جا سکیں جس پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور اورچیف ٹریفک آفیسر لاہور سے پولیس ملازمین کو دی جانیوالی سزاﺅں کی تفصیلات جلد از جلد آئی جی کو بھجوانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق شہریوں کی جانب سے دی جانیوالی درخواستوں پر شنوائی کے بعد مذکورہ پولیس ملازمین کو انٹرنل اکاﺅنٹبلٹی برانچ کی جانب سے سزائیں تجویز کی گئی تھیں، انٹرنل اکاﺅنٹبلٹی برانچ کی جانب سے پولیس ملازمین کو تجویز کی جانیوالی سزاﺅں کی تفصیلات صوبے بھر کے تمام پولیس افسران کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ لاہور پولیس کی جانب سے سزاﺅں کی تفصیلات نہیں بھجوائی جا سکیں۔