(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے ’چیف منسٹر سپیشل پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی, لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے "چیف منسٹر سپیشل پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 18, 2021
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیر وت رقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔
سڑکوں کی تعمیر و مرمت,
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 18, 2021
سٹریٹ لائٹس کی بحالی,
تجاوزات کے خاتمے,صفائی ستھرائی,ٹریفک نظام کی بہتری,گداگروں کیخلاف مہم,پارکنگ انتظامات,انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس,منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔
ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی، ٹریفک نظام کی بہتری، گداگروں کیخلاف مہم، پارکنگ انتظامات،انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس، منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔