فیروز پور روڈ ( حافظ شہباز علی) کرکٹ لیجند اور قومی ٹیم کےسابق کپتان راشد لطیف کو بابر اعظم کی کپتانی چھن جانے کا خدشہ ستانے لگا۔
سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی تو بیٹسمین فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، جارحانہ قیادت کے لیے حسن علی کو آزمانا چاہیے، سرفراز احمد کو ہٹانا غلط فیصلہ تھا، حالیہ شکستوں کو بھلانا مشکل ہے، ون ڈے کرکٹ سابق اور موجودہ پی سی بی مینجمنٹ کی ترجیحات میں شامل نہیں رہی، ورلڈکپ سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تبدیل کرنا درست نہیں ہوگا، سلیکشن کمیٹی اور کپتان سمیت سب سے غلطیاں ہوئیں۔
راشد لطیف نے کہاکہ مجھے لگتا ہے شاید دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ذاتی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے بابر اعظم کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، دورہ انگلینڈ میں تاحال گرین شرٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی، اگر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے تو ہوسکتا ہے کہ بابر سے کہا جائے کہ صرف بیٹنگ کرو کپتانی کوئی اور کرے گا۔