سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کا سٹی نیوزنیٹ ورک کادورہ

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کا سٹی نیوزنیٹ ورک کادورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے سٹی نیوزنیٹ ورک کادورہ کیا، نیوز روم سمیت سٹی نیوزنیٹ ورک کےمختلف شعبہ جات دیکھےاور ماحول کی تعریف کی۔

ڈائریکٹر نیوزسٹی42خرم کلیم اورڈائریکٹرنیوز 24نیوزمیاں طاہر محمودنے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کااستقبال کیا۔اس موقع پرگروپ ایڈیٹر نوید چودھری، کنٹرولرنیوز روہی اورسٹی41حمیدنقیبی ودیگربھی موجودتھے۔ سیدیوسف رضاگیلانی کو سٹی نیوزنیٹ ورک کےمختلف شعبہ جات دکھائے گئے۔ سیدیوسف رضاگیلانی کوسٹی نیوز میں کام کے حوالے سےبریفنگ بھی دی گئی۔سابق وزیراعظم نے سٹی نیوزنیٹ ورک کے ماحول کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک شعبہ صحافت میں معیار اور اعلیٰ صحافتی اقدار کا سفیر بن گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer