(حافظ شہباز علی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آن لائن کوچنگ کورسز کا سلسلہ ختم ہوگیا۔
پی ایف ایف آن لائن کورسز کا سلسلہ کمبائنڈ انٹروڈکٹری کوچنگ کورس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔مرد اور خواتین کوچز کے لیے انٹروڈکٹری اور ریفریشر کوچنگ کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ کمبائنڈ انٹروڈکٹری کوچنگ کورس کا آغاز جمعرات کے روز ہوا تھا۔ جس میں ملک کے مختلف کلبز اور ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے 25 مرد و خواتین نے حصہ لیا، چیف انسٹرکٹر طارق لطفی، ناصر اسمائیل اور محسن الحسنین نے کورس کنڈکٹ کیا۔
طارق لطفی کا کہنا تھا کہ تمام کورسز کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے ہیں۔ کورسز سے ایسے کوچز سامنے آئے ہیں جو مستقبل میں اچھے کوچ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پی ایف ایف کی سیکرٹری منیزے زینلی کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف فٹبال برادری کو سہارا دینا چاہتی ہے۔
مستقبل میں ایسے اور کورسز منعقد کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں ان کورسز کا انعقاد خوش آئند ہے۔