ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سارہ خان نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا

اداکارہ سارہ خان نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف ادکارہ سارہ خان  اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ  سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جبکہ فلک شبیر نے ہاف وائٹ رنگ کا کرُتا پہنا تھا۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ابھی تک نکاح کی کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر نہیں کی گئی ہےالبتہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے اپنے کیمروں میں جو قیمتی لمحات محفوظ کیے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نکاح کے فورا بعد سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’مسز فلک‘ کردیا ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے نکاح کی وائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اپنی دُلہن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی گانا ’کون تجھے‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سارہ خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کر کے سب کو سرپرائز دیا تھا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

View this post on Instagram

???? #falakkidulhan

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

بعدازاں فوراً ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

So adorable MashaAllah ???? Pictures from #SarahKhan and #FalakShabbir Mehndi Rasam ❤ ???? Abdul Samad Zia Weddings

A post shared by Riwaayat E Pakistan (@riwaayatepakistanmagazine) on

Sughra Afzal

Content Writer