ایم ایم اے کے امیدوار اخلاص کی دولت سے مالا مال ہیں: سراج الحق

ایم ایم اے کے امیدوار اخلاص کی دولت سے مالا مال ہیں: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر سینٹر سراج الحق کا عوام کے نام پیغام جاری۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح بڑے دعوے اور جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔ عوام کرپٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کی بجائے اہل لوگوں کو ووٹ دیں۔

سینٹر سراج الحق کی جانب سےعوام کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم اے باصلاحیت اور دیانتدار امیدوار سامنے لائی ہے، ایم ایم اے کے امیدوار اخلاص کی دولت سے مالا مال ہیں، عوام انکا اثاثہ ہیں جن سرکاری ہسپتالوں میں عوام دھکے کھاتے ہیں یہ بھی اپنا علاج وہیں سے کراتے ہیں جن سرکاری سکولوں میں عوام کے بچے پڑھتے ہیں۔ انہی سکولوں میں انکے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آیا، اہم سیاسی شخصیت دوبارہ( ن) لیگ میں شامل

سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دے گی تو وہ انکے حقوق کی آواز بنیں گے۔ ایم ایم اے کے امیدواروں کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مرتبہ کسی جھوٹ فریب میں نہ آئیں۔ایم ایم اے کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام اس مرتبہ آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے اہل لوگوں کو ووٹ دیں۔