(قیصر حلیم بخاری) کے پی کےمیں ضلع کرک کے علاقے غنڈی میر خانخیل میں خون کی ہولی ، گھریلو ناچاقی پر 5 افراد قتل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق کرک کے علاقے غنڈی میر خانخیل میں گھریلوں ناچاقی پر اپنے ہی بھائی نے گھر والوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔گھریلو تنازعہ پر فاروق نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔مرنے والوں میں فاروق کے دو سگے بھائی,اپنی بیوی ,بیٹی اور بھابھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے قاتل کو گھیرے میں لے لیا۔قاتل گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کررہا ہے۔واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔