سٹی 42 : لاہور شہر سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے وائلڈ لائف کے پانچ میٹ سپلائرز اور سمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔
کارروائیاں لاہور، ساہیوال، وہاڑی،اور بھکر میں کی گئیں، جن کے دوران سپلائرز اور اسمگلرز سے 10 زندہ تیتر، درجنوں زندہ جنگلی بیبلرز،ایک الُو، دو زندہ بندر،45 ذبح شدہ جنگلی بیبلرز اور درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ بٹیر برآمد ہوئی ۔
ملزمان کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آرز درج قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
زندہ جنگلی بیبلرزاور الُو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیئے، بندر ہیڈ سلیمانکی وائلڈ لائف پارک منتقل کئے ۔ برآمد کئے گئے 10 زندہ تیتر بھی عدالتی احکامات کے بعد آزاد کر دیئے جائیں گے۔
وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد راوی روڈ پر چھاپہ مار کر گھر سے درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ جنگلی بٹیر برآمد کیے۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کردی گئی ۔