ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کرنیوالے 72 ملزمان گرفتار

لاہور؛ ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کرنیوالے 72 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کے دوران صوبائی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کرنے والے 72 ملزموں کو پکڑ لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 57 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث 15 ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ  و دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، ڈور برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے نصیر آباد، کوٹ لکھپت، ہربنس پورہ، کاہنہ و دیگر کے حوالے کردیا گیا ۔ 

ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات و منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں ۔