ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا کاہنہ میں آپریشن، لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو کا کاہنہ میں آپریشن، لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لیسکو کی جانب سے کاہنہ کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران پلاسٹک فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 

ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد حسین ناگرہ کے مطابق بجلی چوری کرنے پر 2افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک فیکٹری کے میٹر کو ٹمپر کیا گیا تھا،ٹمپرنگ کے بعد میٹر کو دانستہ طور پر جلایا گیا۔ 

 ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن ندیم اختر کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ میں میٹر ٹمپر ، جلانے کی نشاندہی کی گئی، لیبارٹری رپورٹ ملنے پر کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے پر ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائے گا ۔