ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ؛ بجلی چور مافیا  کیخلاف کریک ڈاؤن، اہم گرفتاری

گوجرانوالہ؛ بجلی چور مافیا  کیخلاف کریک ڈاؤن، اہم گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے  بجلی چور مافیا  کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بجلی چوری میں ملوث گیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ مسعود علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے بھاری رشوت کے عوض نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کا زرعی کنکشن جاری کیا ہوا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار لائن سپرنٹندنٹ نے درخواست گزار کے گھر کے اوپر سے 11 کے وی کی غیر قانونی لائن گزار رکھی تھی جس کے نتیجے میں معصوم بچہ اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔