ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت  کے دو حصے زمین بوس  

آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت  کے دو حصے زمین بوس  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کراچی میں آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے  ۔

 تفصیلات کے مطابق آگ رات گئے پلازہ کے گراؤنڈ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کے تین میں سے دو حصے زمین بوس ہوگئے ۔

  عمارت کے حصے منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد کے اندر دبے ہونے کا خدشہ ہے، آتشزدگی کے بعد سے کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔

  فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے جس کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

 گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔