سٹی42: میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے پہنچی۔ علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ جبکہ پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ لیٹ رہی۔
اسی طرح گرین لائن ایکسپریس 50 منٹ اور قراقرم ایکسپریس 40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ جعفر ایکسپریس 30 منٹ جبکہ کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ رہی۔رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ اور عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے روانہ اور پہنچی۔
اس کے علاوہ میانوالی ایکسپریس بھی 2 گھنٹے 50 منٹ لیٹ رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرینوں کی رفتار کم رکھی گئی، جس کے باعث شیڈول متاثر ہوا۔