ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی صدر میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

 وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔