مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہو اہے، گوہر اعجاز

 مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہو اہے، گوہر اعجاز
کیپشن: Gohar Ejaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگئی ۔ 

 نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ  ہو اہے ، اکتوبر سے دسمبر 2023 تک برآمدات 8 ارب ڈالرز رہیں ،گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات 7  ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھیں ، پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے نکال لیا گیا ہے ،گزشتہ 3ماہ میں ایک ارب ڈالرز کی اضافی برآمدات کی گئی ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اضافی برآمدات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے ، دسمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 397 ملین ڈالرز سرپلس رہا ،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 77 فیصد کمی ہوئی ہے ،جب نگراں حکومت آئی تو کرنٹ اکاونٹ خسارہ 81 کروڑ ڈالرز تھا ،ملکی برآمدات کو بڑھا کر معاشی مسائل کو حل کیا جارہا ہے ،ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،انڈسٹریل اور ایکسپورٹ ایڈووائزری کونسلز قائم کردی گئی ہیں ،تمام اسٹیک ہولڈرز برآمدات میں اضافے کی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں ۔