چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں، شاہ محمود قریشی

چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں، شاہ محمود قریشی
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں، 75سال کےتعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی، حکومت کو غور کرناچاہیے۔ 

 شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ بے حدتشویش ہے کہ بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیاہے، ملکی حدودکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے، افغانستان کے بارڈر پر اینٹیں لگانے کی بات ہورہی ہے۔ الیکشن ایئرمیں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے، گلگت بلتستان بارڈر پر 22 سال سے احتجاج جاری ہے، چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں۔ 

لارجر بنچ نے میرے کاغذات نامزدگی کی اپیل مسترد کردی ہے، حلفیہ کہتاہوں ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نےمیرے سیل میں آکر دستخط کرائے، بدنیتی سے مجھےٹینیکلی ناک آؤٹ کیاجارہاہے، سندھ میں میرے دستخط درست اور پنجاب میں وائرس لگ جاتاہے، کیا قوم اس الیکشن کو قبول کرے گی؟ قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔ 

گفتگو کے دوران صحافی نے کہا کہ عمران اسماعیل نے آپ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پر وضاحت جاری کی، جس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کا جواب نہیں دیناچاہتا،مرنا سب نے ہے،اللہ گواہ ہے۔