پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید انتخابات سے دستبراد

پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید انتخابات سے دستبراد
کیپشن: Murad Saeed, File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء مراد سعید بھی انتخابات سے دستبراد ہوگئے۔ 

 پشاور ہائیکورٹ میں مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، مراد سعید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مراد سعید نے ٹکٹ واپس کردیا ہے ، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ جس کے بعد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ جاری کردیا۔ 

عدالت کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اپیپلٹ ٹربیونل نے کاغذات تیکنیکی بنیاد پر کاغذات خارج کئے، کیس کو اگر واپس بھیج بھی دے تو ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے۔ مراد سعید کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے، درخواست کو بغیر مزید کارروائی نمٹا دیا جاتا ہے۔