ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے برقرار رہا، ساتھ ہی دس گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 213 روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ سونا 13 ڈالر کمی سے فی اونس 2032 ڈالر کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی 2600 روہے پر برقرار ہے۔