شہر میں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

شہر میں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔
 دستاویزات کے مطابق واسا لاہور لیسکو کا 5ارب روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا، ٹاؤن میونسپل اتھارٹیز 4ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

پنجاب پولیس 58 کروڑ روپے،پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 53کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا جبکہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 40کروڑ روپے،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 36کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔