گلوکار ساحرعلی بگا کی اذان کے احترام میں کنسرٹ روکنے کی ویڈیو وائرل  

Pakistani singer
کیپشن: Sahir ali bagga,singer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساحرعلی بگا کا نا م پاکستان کے نامور گلوکاروں میں شمار ہوتا ہے، وہ ناصرف بہترین گلوکار بلکہ موسیقار اور کمپوزرز بھی ہیں۔ 

گلوکار ساحر علی بگا نے ’’تو سلامت وطن‘‘ سمیت کئی ہٹ پاکستانی گانے گائے اور ان کی موسیقی دی ہے جبکہ انہوں نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ بھی گائے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر حال ہی میں ساحرعلی بگا کی ایک ویڈیو   وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اسی دوران اذان شروع ہو گئی جس پر ساحر علی بگا اچانک گانا گاتے گاتے اذان کے احترام میں رک گئے، صرف یہی نہیں بلکہ ساحرعلی بگا نے اپنے ساتھ سٹیج پر موجود اپنی ٹیم کو بھی کہا کہ اذان ہورہی ہے میوزک بند کرو جبکہ  وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی رکنے کے لیے کہا۔