میٹرو بس سٹاپ پر افسوسناک واقعہ

میٹرو بس سٹاپ پر افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)نیازی چوک راوی پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر میٹرو جنگلے سے ٹکرا گیا، حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

راوی پل نیازی چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر میٹرو کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جبکہ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا اور ٹرالر کو مین روڈ سے ہٹایا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر میٹرو بس کا جنگلا اور ٹرالر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer