ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی کیمپ کا انعقاد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی کیمپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک میں خواجہ سراؤں کے لیے فری ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے کے حوالے سے فری غذائی راہنمائی کی گئی۔

گارڈن ٹاؤن پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک میں لگائے جانے والے کیمپ میں خواجہ سراؤں کاآنکھوں کا تفصیلی معائنہ، باڈی فیٹ، ہائیڈریشن، بی ایم آئی، ہڈیوں اور شوگرکے فری ٹیسٹ کیے گئے۔خواجہ سراوں کے لیے خصوصی کیمپ فاوئنٹین ہاؤس کے اشتراک سے لگایا گیا تھا۔

کیمپ میں ماہر نفسیات نے نفسیاتی مسائل کے حوالے سےخواجہ سراؤں کی فری کاؤنسلنگ بھی کی۔ ہیپاٹائٹس، نزلہ اور زکام سے بچاؤ کے لیے فری ویکسینشن بھی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خواجہ سراؤں میں متوازن غذا کے فروغ کے لیے دالوں، فریش فروٹس اور سبزیوں پر مشتمل فوڈ بیگز بھی تقسیم کیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے لوگوں کو بلا تفریق غذائی آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔ بہتر خوراک کے چناؤ اور استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer