اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ پالیسی جاری

اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے میرٹ پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کےلیےمیرٹ پالیسی جاری، کوالیفکیشن کے95 اور انٹرویوز کے پانچ نمبرز مختص کیےگئے۔

محکمہ ہائیرایجوکیشن کے تحت بی ایس کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کی میرٹ پالیسی میں نمبروں کا فارمولہ جاری کیا گیا ہے، کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کے لیے تعلیمی اسناد کے95 نمبرز مختص کیے گئے ہیں، پی ایچ ڈی ڈگری کے25 نمبرز، ایم فل ڈگری پر20 نمبرز، ایم اے ڈگری کے13 نمبر، بی اے کے 12، بی ایس کے25، انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے 10،10نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

پالیسی کےمطابق بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو پانچ نمبرز اضافی دیئے جائیں گے، کالجوں کے پرنسپل میرٹ پالیسی کے مطابق ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کے پاپند ہوں گے، کالجوں میں سی ٹی آئی بھرتیوں کیلئے پرنسپل کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی صرف 5 نمبر دینے کی مجاز ہو گی، مذکورہ سی ٹی آئیز سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز کلاسز کو پڑھائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer