ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم صوبائی وزیر عہدے سے مستعفی

اہم صوبائی وزیر عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنی وزارت کے قلمدان سے استعفیٰ دے دیا، حکومتی جماعت کے اتحادی ق لیگ کے رہنما حافظ عمار یاسر کا کہنا ہے کہ ان کی وزات میں بے جا مداخلت اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما و صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کی جانب سے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہی کو اپنا استعفیٰ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کا نام صوبائی وزیر کے لیے تجویز کیا۔

استعفیٰ کے متن کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میری وزارت میں بے جا مداخلت اور رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا لیکن میں انڈر پریشر کام کرنے کا عادی نہیں جس کی وجہ سے میں اپنی منسٹری میں پوری طرح کام نہیں کر پا رہا اور اپنی وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔