ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو فیصل ٹاون سب ڈویژن میں سیفٹی مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد

لیسکو فیصل ٹاون سب ڈویژن میں سیفٹی مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو فیصل ٹاون سب ڈویژن میں سیفٹی مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد، ڈائریکٹر سیفٹی لیسکو نے کہاکہ لائن سٹاف کمپنی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حفاظتی اقدامات کے بغیر برقی لائنوں پر کام کرنے سے انکار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو فیصل ٹاون سب ڈویژن میں سیفٹی مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  جس میں لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن گیلانی کا کہناتھاکہ گزشتہ سال کرنٹ لگنے کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی۔ لیسکو چیف واجد علی کاظمی کے وژن کے مطابق حادثات کی شرح زیرو کرنی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر سٹاف کام کرنے سے انکار کر دے۔ چیئرمین ساوتھ سرکل رانا اکرم کا کہناتھا کہ کمپنی پالیسی کے مطابق سٹاف کو میٹریل مہیا نہیں کیا جاتا، میٹریل کی کمی کو پورا کر کے حادثات سے بچا جا سکے گا۔

لیسکو سیفٹی مہم کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں ڈائریکٹر سیفٹی احسن گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اجمل شاہد،ایس ڈی او فیصل ٹاون محمد شاہد اور چیئرمین ساوتھ سرکل رانا اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔