شاد باغ: رنگ روڈ پر چھوٹا آئل ٹینکر الٹ گیا

شاد باغ: رنگ روڈ پر چھوٹا آئل ٹینکر الٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فہد علی:شادباغ کے علاقے میں رنگ روڈ پر ڈیزل کی چھوٹی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ پولیس اور رنگ روڈ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کرین کی مدد سے ہٹایا۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ شاد باغ کے علاقے میں ڈیزل کی گاڑی  الٹنے سے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تاکہ کوئی بھی حادثہ رونما نہ ہو سکے۔

 پولیسنے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن گاڑی میں موجود ہزاروں لیڑ پیٹرول بہہ گیا۔

  انتظامیہ نے روڈ پر مٹی ڈال کر پانی سے روڈ کو دھویا جس کے بعد ٹریفک کی روانی یقینی بنائی گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

مزید دیکھیے: