نبیل ملک:لاہور ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دوران غیر ملکی مسافر سے ہیروئن برآمد کر لی ۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم تمنگ بہادر کے پیٹ سے 150 ھیروئین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ اے این ایف نے گرفتار ملزم کو لاھور ایئرپورٹ جیل منتقل کر دیا۔ گرفتار ملزم کے موبائل ڈیٹا کا ریکارڈ اے این ایف نے ضبط کر لیا۔ ملزم نے 2 لاکھ روپے کے عوض ھیروئین لے جانے کا اعتراف کر لیا۔
اے این ایف کے مطابق ملزم تمام چیک پوائنٹس کلیئر کر چکا تھا کلیئرنس کے دوران خصوصی ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔