سٹی 42: شہر میں کار اور کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری ہیں ۔
رواں سال جنوری میں 4 کاریں، 31 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر اور سول لائنز ڈویژن میں کار چوری کی 2، 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ گاڑیوں کی چوری میں سٹی،صدرڈویژن8،8مقدمات کیساتھ سرفہرست ہے کینٹ ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 6مقدمات درج ہوئے ۔سول لائنز ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 4 مقدمات درج ہوئے ۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 3مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چرانے کی 2 وارداتیں ہوئیں۔کمرشل گاڑیوں میں بس،ٹرک،رکشہ،ویگن،پک اپ ودیگرلوڈرگاڑیاں شامل ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App