ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح

نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 102 رنز سےشکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔عثمان طارق4،شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا

یوں پاکستان نے نمیبیا کےخلاف 102 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 100 رنز سے زائد رنز سے کا میابی حاصل کی۔اس سےقبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 84 رنز کی  تھی۔2014 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 84رنزسےشکست دی تھی۔