ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

رمضان المبارک میں سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ماہِ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

 https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557783_2092306_06-01_updates.jpg

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک ہو گی اور جمعے کو صبح کی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک ہو گی۔

محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہو گی جبکہ  جمعے کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer