ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سہولت بازاروں کو باقاعدہ رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا 

لاہور: سہولت بازاروں کو باقاعدہ رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں سہولت بازاروں کو باقاعدہ رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا ہے۔  ہربنس پورہ رمضان بازار میں بھی شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔

رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ گوشت اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر 10 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔

چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو ہے جبکہ رمضان بازار میں یہی چینی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
آٹا 10 کلو کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 1808 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی 10 فیصد رعایت پر فراہم کی جا رہی ہیں۔