ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کےدوران 1446 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 596 پوائنٹس پر آ گیا۔ 
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 53 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 328 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کم ہو کر 279 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔

اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer