اشرف خان:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃ کٹوتی کے سلسلے میں بینک تعطیل ہوگی۔
مرکزی بینک کے مطابق اس روز تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم بینک تعطیل کے موقع پر متعلقہ اداروں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل زکوٰۃ کی سالانہ کٹوتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے دی جاتی ہے