ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں پائیدار امن کے لیے مستقل جنگ بندی، شمولیتی سیاسی عمل ہی قابل عمل فریم ورک ہے, اسحاق ڈار

UNSC, Ishaq Dar, City42, Palestine-Pakistan relation, Gaza ceasefire, Hamas Israel conflict
کیپشن: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  کی 18 فروری 2025 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) سے خطاب کی یہ تصویر پاکستان کی وزارت خارجہ نے جاری کی۔ اس تقریر میں اسحاق ڈار نے فرمائشیں کیں تاہم  وہ  زمین پر درپیش پیچیدہ سورتحال میں سے کسی بھی ایشو کو زیر بحث نہیں لائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے مستقل جنگ بندی، شمولیتی سیاسی عمل ہی قابل عمل فریم ورک ہے۔

اسحاق ڈٓر نے یہ باتیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہیں۔ 
 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں کہا  کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پائیدار امن کے لیے مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے لیے ایک جامع سیاسی عمل ہی واحد قابل عمل فریم ورک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ معاہدے کے تمام مراحل پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ایک مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی جانب ایک جامع سیاسی عمل شروع ہوگا۔ اسرائیل اور فلسطینیوں اور عرب اور مسلم دنیا کے درمیان پائیدار امن کے لیے یہ واحد قابل عمل فریم ورک ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ "ہم غزہ کی جلد از جلد تعمیر نو کے بھی منتظر ہیں،" انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے نقل مکانی کی مخالفت کرتا ہے۔