ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں تمام شریک ٹیموں کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائے گئے ہیں۔

 اس پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کے مختلف ممالک کی ٹیموں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پیش کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ریجنز کو بھی پروموٹ کیا گیا ہے۔

نئے پرومو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بلے بازی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما بھی اپنی جارحانہ بلے بازی کی جھلکیاں پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بواما کو بھی بلے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن بھی اس پرومو میں فیلڈنگ ایکشن میں نظر آئے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔