درندہ صفت شخص کی پانچ سالہ بچی سے جھولا دلانے کے بہانے قبرستان لے جا کر زیادتی

 درندہ صفت شخص کی پانچ سالہ بچی سے جھولا دلانے کے بہانے قبرستان لے جا کر زیادتی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) جوہر ٹاؤن  پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم  کی ایمرجنسی 15 کال پر بروقت کارروائی،5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
 انچارج انوسٹیگیشن عبداللہ انعام الحق کے مطابق گرفتار ملزم 17سالہ طلحہ نے شادی کی تقریب میں آئی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم نے جھولے دلوانے کے بہانے بچی کو شادی والے ٹینٹوں کی پیچھے قبرستان میں لے جا کر زیادتی کی،بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

 انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم طلحہ کو گرفتار کر لیا۔