ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز,پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا تجزیہ

کنگز بمقابلہ گلیڈی ایٹرز,پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک ، جادوگر تیز گیند باز  محمد آصف  اور محمد یوسف کے تجزیوں نے تہلکہ مچا دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ آج ہو گا.دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں۔میچ سے قبل تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کپتان سلیم ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کراچی کا سیزن بلکل اچھا سٹارٹ نہیں ہوا، کراچی کنگز کو 2 میچوں میں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑامگر ٹیم ایسی ہے جو کم بیک کر سکتی ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی کافی متوازن ٹیم ہے مگر وہ جیسن روئے پر کافی انحصار کرتے ہیں، ان کے ہر کھلاڑی پرفارم کر سکتا ہے  جیت کے لئےسب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اتنی لمبی بیٹنگ کے ساتھ 200 پلس رنز کرنے چاہیئے جس سے بالرز پر پریشر کم ہوتا ہے۔

 سابق فاسٹ بالر محمدآصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں 2 مسلسل ہار کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ قسمت بھی انکا ساتھ دیتی جو جیتنا چاہتے ہیں۔ اگر کراچی کو جیتنا ہے توشرجیل کو بڑی اننگز کھیلنی ہوگی اور بالرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر کراچی آج  تیسرا میچ  بھی ہار جاتے تو  پلے آف سے باہر ہو سکتے ہیں۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہر کھلاڑی کو زمہ داری سے کھیلنا ہوگا ، ٹیم بہت اچھی ہے ، بہترین بیٹسمین اور نسیم شاہ جیسے بالرز بھی ہیں جو آسانی سے میچ جتوا سکتے ہیں۔

 سابق کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت اچھی ہے۔ لمبی بیٹنگ لائن ہے اور بالرز بھی اچھے ہیں انکا دوسرا میچ ہے، امید ہے اچھا کھیلیں گے۔ مگر کراچی کنگز کے لئے آج کا میچ جیتنا کافی ضروری ہے، ایسا نا ہو کے  پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں اور پلے آف کے لئے کوالیفائی نا کر سکیں۔

Bilal Arshad

Content Writer