سیاحت کے شوقین شہریوں کے لئے بڑی خبر

Pia flights for Gilgit,sakardu
کیپشن: Tourist camp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)13 مارچ سے پی آئی اے کا لاہور اور کراچی سے گلگت اور سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز،اسلام آباد کے بعد اب مُلک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ابتدائی طور پر لاہور سےگلگت اور سکردو  کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے،پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیں۔

پی آئی اے کی پروازوں سے 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے۔