سٹی42:گلبرگ میں ریسٹورنٹ میں چوری، چور ریسٹورنٹ کا منیجر ہی نکلا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ملزم قانون کے شکنجے میں نہ آسکا۔
تفصیلات کے مطابق طاہر حسین رات گئے ریسٹورنٹ میں آیا اور کیش چوری کر کے فرار ہو تے وقت سی سی ٹی وی کیمروں کی زد میں آ گیا۔ گلبرگ کے ریسٹورنٹ میں چوری کی واردات میں دس لاکھ تریسٹھ ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ طاہر حسین عرصہ پانچ سال سے ریسٹورنٹ میں ملازم تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم تاحال گرفتار نہ ہوا۔
دوسری جانب دوبئی پلٹ شوہر نے پہلی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔تھانہ دانیوال کی حدود غفور ٹاو¿ن میں ملزم الطاف نے پستول کے فائر کرکے اپنی بیوی عابدہ کو قتل کردیا ہے۔ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی پہلی بیوی سے شادی کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا. مقتولہ دو بچوں کی ماں ہے ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔