شادی شدہ بھگوڑے کو پولیس نے انوکھی سزا سنا دی

شادی شدہ بھگوڑے کو پولیس نے انوکھی سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شادی شدہ آدمی بیوی کو چھوڑ کر کسی اور لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا اور جب پولیس اس جوڑے کو پکڑ کر واپس لائی تو بیوی کو چھوڑ کر گرل فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والے آدمی کو تین دن بیوی ،تین دن گرل فرینڈ کے ساتھ گزارنے اور ایک دن چھٹی کا حکم دے دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی کا ہے جہاں راجیش مہتو نامی شخص کی بیوی نے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ دوسری طرف وہ جس لڑکی کے ساتھ بھاگا تھا، اس کے ماں باپ نے بھی اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی.


  پولیس نے دونوں کی گمشدگی کی رپورٹس پر ان کی تلاش شروع کی تو چند دن بعد دونوں مل گئے، تب اس لڑکی کو علم ہوا کہ راجیش شادی شدہ ہے تاہم اس لڑکی نے بھی کہہ ڈالا کہ بھاگنے کے بعد راجیش نے اس کے ساتھ بھی شادی کر لی ہے جس پر اس لڑکی اور راجیش کی پہلی بیوی کے درمیان تھانے میں ہی شدید جھگڑا شروع ہو گیا۔ 

بالآخر پولیس والوں نے اس کا یہ حل نکالا کہ راجیش تین دن اپنی پہلی بیوی کے پاس رہے گا اور تین دن دوسری مبینہ بیوی کے پاس جبکہ ایک دن اس کی چھٹی ہو گی۔ پولیس کا نکالا گیا یہ حل چند دن ہی چل سکا کہ راجیش کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی اس معاہدے سے مکر گئی اور راجیش کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کروا دیا، اب پولیس راجیش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔