ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج درخواستوں کی وصولی، تاریخ کا اعلان ہوگیا

حج درخواستوں کی وصولی، تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات سے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز چوبیس فروری سے ہوگا، لاہور سے روانہ ہونیوالے عازمین کو چار لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر روپے ادا کرنا ہوں گے۔
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی منظوری دے دی گئی ہے، وزارت مذہبی امور نے عازمین سے درخواستیں وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق چوبیس فروری سے لےکر چار مارچ تک مختلف بینکوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی ،دارالحجاج لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین کو چار لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر روپے جمع کرانے ہوں گے۔

شہر میں تیرہ بینکوں کی مختلف برانچز میں درخواستیں جمع ہوں گی، جن میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، نیشنل بینک،ایم سی بی، الائیڈ بینک ،بینک آف پنجاب، زرعی ترقیاتی بینک، میزان بینک اوربینک الفلاح شامل ہیں، اسی طرح حبیب میٹرو پولیٹن،بینک الحبیب،فیصل بینک اور عسکری بینک میں درخواستیں جمع ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک ہفتہ اور اتوار کے روز بھی درخواستیں جمع کرنے کے پابند ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer