اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں، گورنر سرور

اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں، گورنر سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت نہیں اپوزیشن کو اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانیوالی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں، اپوزیشن کیخلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا۔ سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کے خلاف کیس بناتے رہے ہیں۔

چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پرقومی خزانہ خالی کرتے رہے ، 22کر وڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کر پشن کی ہے ان کا احتسا ب ضرور ہوگا ۔ ملاقات میں صوبائی وزرء میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد ،سنٹر ل پنجاب کے صدراعجاز چودھری ،مشیر وزیر اعلی سلمان شاہ ، ندیم بارا،عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی شر یک تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔