ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کے مالیوں کو مستقل نہ کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ایچ اے کے مالیوں کو مستقل نہ کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پی ایچ اے کے مالیوں کو مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے27 مارچ کوجواب طلب کرلیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے علی رضا، شہباز، تنویر اور دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ وہ طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر پی ایچ اے میں بطور مالی کام کر رہے ہیں۔

ان کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا، حکومتی پالیسی کے مطابق کئی ملازمین کو مستقل کیا گیا جبکہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت انہیں ریگولر کرنے کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer