ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بادلوں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ

شہر میں بادلوں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے جمعہ تک ابر کرم برسنے کی نوید سنا دی، سردی ایک بار پھر اپنا رنگ خوب جمائے گی، بارش سے موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

جاتی سردی کو لگ گئی بریک اور ابر کرم بھی خوب جم کے بر سنے کو ہے تیار، شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، ٹھنڈی ہوا اور بوندا بادی سے موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا۔ گزشتہ شب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور اس کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوگی۔

جہاں بارش سے موسم ہوگا خوشگوار وہیں یہ رحمت شہریوں کے لیے زحمت بھی بن سکتی ہے۔