سٹی 42: وزیر آباد میں علاقہ تھانہ سوہدرہ واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور بھاگنے کی کوشش کی۔ ہلاک ملزم کی شناخت بلال اختر کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
پولیس نے بتایا ہلاک ملزم بلال دوران واردات خاتون سے زیادتی کرنے اور ایک شہری کو فائر مارنے کے مقدمات میں ملوث تھا۔ وزیرآباد: بقیہ دو کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ایس ڈی پی او وزیر آباد کی زیر نگرانی فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔